ابنا: ایک کلو میٹر طویل تاریخی تبریز بازار دنیا کا ایسا سب سے طویل بازار ہے جو مسقف یعنی چھت سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ بازار آج صدر جناب محمود احمدی نژاد کی موجودگي میں اقوام متحدہ کی علمی ، تقافتی و تعلیمی تنظیم یونیسکو کی عالمی آثار کی فہرست میں شامل ہوگيا۔تاریخی تبریز بازار نے جولائی سنہ دوہزار دس میں برازیل میں منعقدہ یونیسکو کی عالمی آثار کی کمیٹی کے چونتیسویں اجلاس میں ایران کے گيارہویں اثر کے طورپر یونیسکو کی عالمی اندراج کی فہرست میں جگہ حاصل کی تھی۔ اہم سیاسی اور تاریخی واقعات میں مذکورہ بازار کا بے مثال کردار رہا ہے۔
تبریز کا روایتی مسقف بازار
اس موقع پر صدر احمدی نژاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی و پیشرفت اس کی شناخت اور تشخص کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں منعقدہ مذکورہ تقریب میں صدر مملکت نے تاریخی ماضی کو کسی قوم کے تشخص کا اصل رکن قرار دیا۔انہوں نے بازار تبریز کوپوری تاریخ میں ایرانی قوم کی عظمت ، خوبیوں اور ثقافت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ عظیم تبریز بازار ایسا مقام ہے جو ایمان اور پاکیزگي پر استوار ہے اور اجتماع اور تحریکوں کا اہم مرکز ہے۔........ /169